اقوام متحدہ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی توقع ہے کہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اس طرح وزیراعظم کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے کے بعد مودی کا یہ پہلا عالمی خطاب ہوگا، جہاں 200 عالمی قائدین اور وزرائے خارجہ موجود ہوں گے۔ مقررین کی فہرست کے مطابق ہندوستان کے ’’سربراہ مملکت‘‘ یو این جنرل اسمبلی کے 69 ویں سیشن سے 27 ستمبر کی صبح خطاب کریں گے۔ عام مباحثہ میں مختلف ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، سربراہان اور وزرائے خارجہ خطاب کریں گے، جس کا آغاز 24 ستمبر اور اختتام یکم اکتوبر کو ہوگا۔