اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور دیگر درجنوں ممالک نے آج اس بات کاعزم کیا کہ اقوام متحدہ نے جس طرح امن برداری کے پیغام کو دُنیا تک پہنچانے کی سعی ہے وہ اس میں اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے اُسے مزید مستحکم کریں گے ۔ آج عالمی سطح پر زائد از 130,000 امن بردار عملہ کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جو یقینا ایک ریکارڈ ہے ۔ یو این سکریٹری جنرل بان ۔ کی ۔ مون نے کل ایک خصوصی اجلاس میں یہ بات بتائی جہاں انھوں نے عالمی قائدین کی سالانہ جنرل اسمبلی کے انعقاد کے موقع پر امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے ساتھ خصوصی اجلاس کا انعقاد بھی کیا تھا ۔ اقوام متحدہ کی اپنی کوئی فوج نہیں ہے اور زیادہ 193 رکن ممالک پر انحصار کیا جاتا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں دباؤ میں اس لئے اضافہ ہوا کیونکہ امن بردار عملہ کو دیگر اہم خدمات جیسے نسلی تشدد اور اسلامی انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے دیگر مقامات پر تعینات کیا گیا۔