اقوال زریں

٭گزرا ہوا واقعہ گزرتا ہی تو نہیں ہے بلکہ وہ یاد بن کر بار بار گزرتا ہے۔
٭ فتح اُمید سے نہیں، علم اور اللہ پر اعتماد سے حاصل ہوتی ہے۔
٭ جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے ، وہ تیرا دوست ہے۔
٭ جہاں تک ہوسکے لالچ سے بچو، لالچ میں ذلت ہی ذلت ہے۔
٭ مٹ جانے والی چیزوں کو چھوڑ دو اور باقی رہ جانے والی چیزوں کو اختیار کرو۔

جھوٹ
چاہے اپنا ہو نقصان
چاہے جائے اپنی جان
چاہے کردے کوئی شوٹ
بھیا جھوٹ نہ بولو جھوٹ
چاہے پھٹ ہی جائے سوٹ
چاہے چھن ہی جائے بوٹ
چاہے لے کوئی سب لوٹ
بھیا جھوٹ نہ بولو جھوٹ
گھر میں گو پڑ جائے پھوٹ
رشتے ناتے جائے ٹوٹ
چاہے دنیا جائے چھوٹ
بھیا جھوٹ نہ بولو جھوٹ