٭ محبت وطن سے ہو توایمان بن جاتی ہے ۔
٭ محبت خدا سے ہو تو بندگی بن جاتی ہے ۔
٭ محبت والدین سے ہو تو فرض بن جاتی ہے ۔
٭ محبت دولت سے ہو تو قہر بن جاتی ہے ۔
٭محبت دوست سے ہو تو مثال بن جاتی ہے ۔
٭ محبت مذہب سے ہو تو دین بن جاتی ہے ۔
٭ محبت استاد سے ہو تو کامیابی و کامرانی بن جاتی ہے ۔
٭ زندگی ایک ایسی لکڑی ہے ‘ جسے شک کی دیمک کھا جاتی ہے ۔
٭ حسد ایک زہر ہے جو انسان کو اندر اور باہر سے ختم کر دیتا ہے ۔
٭ سچائی ایک ایسی دوا ہے جس کا ذائقہ کڑوا ‘ مگر تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہے ۔