اقوال زریں

٭ انسان خود غرض ہوجائے تو اچھے برے کی تمیز بھلا بیٹھتا ہے۔
٭ زیادہ بولنے والا انسان بے وقوف ہوتا ہے۔
٭ غرور عقل کیلئے آفت ہے۔
٭ ادب لوگوں کیلئے ڈھال ہے۔
٭ جو اللہ پر بھروسہ کرتا ہے، اللہ اس کی مدد ضرور کرتا ہے۔
٭ جہالت زندوں کی موت ہے۔
٭ توبہ کرنا آسان ہے لیکن گناہ چھوڑ نا مشکل ہے۔
٭ دوسروں کے مال کی لالچ نہ کرنا بھی داخل سخاوت ہے۔
٭ تمہاری عقل ہی تمہاری استاد ہے۔
٭ کوئی خوبی انسان سے زیادہ عظیم نہیں۔
٭ حالات انسان کو نہیں انسان حالات کو سنوارتے ہیں۔
٭ اگر تمہارے پاس دشمن کا قاصد بھی آئے تو اس کی عزت کرو۔
٭ وقت ایک ایسا دریا ہے جس کے کنارے نہیں ہوتے۔
٭ گفتگو میں سب سے زیادہ قیمتی چیز خاموشی کے وقفے ہیں۔
٭ اسلوب خیال کا لباس ہے۔
٭ اُصولوں کی خاطر لڑنا آسان ہے ، لیکن ان پر کاربند رہنا مشکل۔
٭ چالاکی عقلمند نہیں ہوتی ۔
٭ گیا وقت دوبارہ نہیں آتا ۔
٭ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی ۔
٭ زندگی ایک تجربہ ہے ۔