اقوال زریں

٭ اپنی دعا میں یہ ضرور مانگو کہ تمہارا اختتام ایمان پر ہو ۔
٭ خیرات سے مال میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭ رشوت انصاف کو کھا جاتی ہے ۔
٭ جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے۔
٭ صدقہ حادثاتی موت سے بچاتا ہے
٭ دنیا کا غم دل میں تاریکی اور آخرت کا غم دل میں نور پیدا کرتا ہے۔
٭ تاریخ کو یاد رکھنے کے بجائے تاریخ بنانے کی فکر کرنی چاہئے ۔
٭ جذباتی لوگ نہ تو خوش رہ سکتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو خوش رکھ سکتے ہیں ۔
٭ مطالعہ کی عادت ڈالو اس سے ہر منزل آسان ہوگی ۔
٭ ہمیشہ حق کی بات کیجئے
٭ تحقیق کا شوق آدھا علم ہے ۔
٭ عزت کرنے سے عزت ہوتی ہے ۔