٭مشکلات انسان کی آزمائش ہوتی ہیں۔
٭مسکراہٹ پر کچھ خرچ نہیں آتا ۔
٭زندگی مسکراہٹ کا نام ہے ۔
٭ جو انسان جھکتا نہیں وہ ٹوٹ جاتا ہے ۔
٭ دعا ہر کسی کو دو ،بد دعا کسی کو نہ دو ۔
٭ لوگ جس چیز کو نہیں مانتے اس کے دشمن ہوتے ہیں ۔
٭ ہر لمحہ ایک خوشی ہے لیکن آپ کی سوچ کا محتاج ہے ۔
٭ اطمینان سب سے بڑا سکھ اور بے اطمینانی سب سے بڑا دکھ ہے ۔
٭ اکثر لوگ اپنے بہترین دوستوں کی کم تری سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
٭کچھ حاصل کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کھونا پڑتا ہے ۔
٭ نیکی کرنے میں دیر مت کرو ۔
٭ اگر خود نیکی نہیں کرسکتے تو دوسروں کو برائی کی دعوت نہ دو۔
٭ غم ، آدھا بڑھاپا ہے ۔
٭ ہر مشکل انسان کی ہمت کا امتحان لیتی ہے ۔
٭ وقت کا ہر لمحہ’’ سونے ‘‘کی طرح ہے ۔