اقوال زریں

٭ جسے ہارجانے کا خوف ہو، وہ ضرور ہارے گا۔
٭ ہر مشکل ،انسان کی ہمت کا امتحان لینے آتی ہے۔
٭ جس نے علم حاصل نہ کیا، وہ یتیم ہے۔
٭ زندگی میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو بار بار کوشش کرتے ہیں۔٭رشتوں میں سب سے افضل رشتہ و درجہ ’’ماں‘‘ کا ہے۔
٭غلطی کا اعتراف کرلینا مزید غلطی کرنے سے بچاتا ہے۔٭اللہ سے اتنی اُمید رکھو کہ تمہیں اس سے زیادہ کسی اور سے اُمید نہ رہے۔
٭اگر کسی کا دِل جیتنا ہے تو اپنے اخلاق کو بلند کرو۔٭کامیاب ہے وہ انسان جو ماں باپ کی عزت کرے۔٭ناکامی ،کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے ۔
٭اقوال مبارکہ میں ہے کہ ’’ علم حاصل کرو، پیدائش سے لے کر قبر تک۔‘‘٭ علم اُس دیے کی مانند ہے جس کو کبھی تیل کی ضرورت نہیں ہوتی۔
٭ علم دین اور دنیا کا نور ہے۔٭ علم ایسا خزانہ ہے جسے چرایا نہیں جاسکتا۔
٭ جو شخص علم کو منتقل نہیں کرتا، اس کی مثال ایسے شخص کی ہے جو اپنی دولت کو راہِ حق پر خرچ نہیں کرتا۔