٭ انسان اپنی ضروریات اور آرزوؤں کو جتنا کم کرلے گا اتنا ہی زیادہ خدا کا مقرب ہوگا۔
٭ جسم باغ ہے اور ارادہ باغبان، ہم جیسا چاہیں گے ویسا بن جائیں گے۔
٭ سیلاب کے آگے بند باندھا جاسکتا ہے مگر بد زبانوں کی زبان بند کرنا محال ہے۔
٭ آئندہ غلطیوں سے اجتناب کیلئے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے۔
٭ فتح مستقل مزاج لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔
٭ نصیحت تو ہر کوئی کرسکتا ہے لیکن دوسرے کی اصلاح کرنا مشکل ہے۔