اقوال زریں

٭ علم کے بغیر انسان اللہ کو نہیں پہچان سکتا ۔
٭ زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمہارے دردپر افسوس کرنے بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں ۔
٭ علم سے محبت کرنا عقل سے محبت کرنا ہے ۔
٭ گالی کا جواب نہ دو کیونکہ کبوتر ‘ کوے کی بولی نہیں بول سکتا ۔
٭مسکراہٹ محبت کی زبان ہے ۔
٭ میٹھی زبان ہزار دشمنوں سے بچاتی ہے ۔
٭ دولت کے بجائے اطمینان تلاش کرنا چاہئے ۔
٭ اعمال کے میزان میں جو چیز سب سے زیادہ بھاری ثابت ہوگی وہ حسن خلق ہے ۔
٭ خدا کے نزدیک سب سے پسندیدہ بات آدمی کی سچی بات ہے ۔
٭ اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا ‘ اس لئے زمین پر فساد نہ کرو ۔
٭ کھانا ٹھنڈا کر کے کھاؤ ‘ اس میں برکت ہوتی ۔
٭ سب سے بہتر انسان وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے ۔