اقوال زریں

٭ہم دولت سے کتابیں حاصل کرسکتے ہیں مگر علم نہیں۔
٭ کتابیں انسان کی بہترین دوست اور مونس ہیں۔
٭ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کتابوں کے مطالعے نے انسان کو انسان بنا دیا۔
٭ جو شخص اچھی کتابیں پڑھنے کا شوق نہ رکھتا ہو وہ معراج انسانی سے گرا ہوا ہے۔
٭ بری کتابیں روح کو مردہ کردیتی ہیں۔
٭ اچھی کتاب بہترین تفریح کا ذریعہ ہے۔
٭ اچھی کتاب بہترین رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
٭اچھی کتاب عقل اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
٭ اچھی کتاب بہترین دوست ہے۔
٭ ایک اچھی کتاب انسان کا بہترین سرمایہ ہے۔
٭ زندگی کی خوشی ہمارے خیالوں پر منحصر ہے۔
٭ حقیقی خوشی وہ ہے جو دکھ جھیلنے کے بعد حاصل ہو۔
٭ نعمت کو غیر مناسب جگہ خرچ کرنا، ناشکری ہے۔
٭ زندگی ایک پھول کی مانند ہے، پتہ نہیں کب مرجھا جائے۔
٭ درویش وہ ہے کہ کسی چیز کی طمع نہ کرے اور جب لے لے تو جمع نہ کرے۔
٭ محنتی آدمی کا ہاتھ، اس کو کبھی نہ کبھی دولت مند بنادیتا ہے۔
٭ عادت یا تو بہترین غلام ہوتی ہے یا بدترین آقا۔