اقوال زریں

٭ جب بھی کسی کیلئے گڑھا کھودو تو یہ ضرور سوچنا کہ کہیں تم خود اس گڑھے میں نہ گر جاؤ ۔
٭ اپنے آنسوؤں کے پیچھے چھپی وجہ کسی کو بھی مت بتاؤ اس طرح لوگوں کو تمہیں رلانے کا طریقہ مل جائے گا ۔
٭ انسان کی تباہی کا وقت تب شروع ہوتا ہے جب اس کے والدین اس کی ناراضگی اور غصے کے ڈر سے اسے نصیحت نہ کریں ۔
٭ صبر کرنے سے ہی پریشانیاں کم ہوتی ہیں۔
٭بہترین انسان کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنا فائدہ سوچے بغیر سب کے ساتھ بھلائی کرتا ہے ۔