اقوال زرین

٭ نیک کام وہ ہوتا ہے جو دوسرے کے چہرے پر خوشی کی مسکراہٹ بکھیر دے۔
٭ دوستی کنول کا وہ پھول ہے جو خلوص کی جھیل میں کھلتا ہے۔
٭ سونے کو آگ پرکھتی ہے اور انسان کو مصائب ۔
٭ کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے عزم و حوصلے اور لگن سے حاصل کرتا ہے۔
٭ دعا سے دوری، انسان کو دوا کے قریب لے آتی ہے۔
٭ خاموشی دانا کا زیور اور احمق کا بھرم ہے۔
٭ روشنی کی امید رکھو مگر امیدوں پر زندگی مت گزارو۔
٭ آرزو نصف زندگی ہے اور بے حسی نصف موت۔
٭ پُرخلوص دعاؤں جیسا کوئی اور تحفہ نہیں۔