اقل ترین کرایہ میں اضافہ کا آٹو ڈرائیورس جے اے سی کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج آر ٹی سی بس کرایوں میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ آر ٹی سی کو شدید نقصان کا جواز پیش کرتے ہوئے آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ آٹو ڈرائیورس کے اقل ترین کرایوں میں اضافہ کے دیرینہ مطالبہ پر حکومت خاموش ہے ۔ کمیٹی قائدین امان اللہ خاں و دیگر نے کہا کہ آٹو کے اقل ترین کرایہ 20 اور فی کلو میٹر 11 روپئے شرح نا مناسب ہے ۔ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائدین نے یاد دلایا کہ بنگلور شہر میں آٹو کا اقل ترین کرایہ 25 روپئے اور فی کلو میٹر شرح 13 روپئے ہے جب کہ شہر حیدرآباد میں موجودہ اقل ترین کرایہ دو سال قبل اس وقت کے چیف منسٹر اے پی کرن کمار ریڈی نے مقرر کیا تھا اس دوران خوردنی اشیاء کی قیمتیںکافی مہنگی ہوچکی ہے ۔ غریب آٹو ڈرائیورس کا گزارا مشکل ہوگیا ہے ۔ جب کہ گاڑی کے انشورنس کی رقم میں 2900 سے 4800 اضافہ کردیا گیا ہے ۔ کمیٹی قائدین نے دیگر ریاستوں کے خطوط پر اقل ترین کرایہ مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں شہروں میں بہت جلد احتجاج کے آغاز کی دھمکی دی ۔۔