سنگاریڈی 29 ڈسمبر (پی ٹی آئی) این ڈی اے حکومت ملک کے اقل ترین اُجرت پانے والے ورکرس کی آمدنی میں نمایاں اضافہ کرنے کوشاں ہے جس کے لئے اقل ترین اُجرتوں کو قابل لحاظ حد تک بڑھایا جائے گا اور اُنھیں مختلف دیگر فوائد بھی دیئے جانے کا منصوبہ ہے، وزیر محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج یہ بات کہی۔ وہ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ہاسپٹل کا یہاں پٹن چیرو میں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مخاطب تھے۔اُنھوں نے بتایا کہ حکومت ورکرس کے معیارات میں اضافہ کا ٹھوس عزم رکھتی ہے اور اُن کی سماجی سلامتی کے لئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے گی۔