نئی دہلی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کارکنوں کی روزانہ اجرت کو 23 روپئے میں اضافہ کرکے اسے 160 روپئے روزانہ کردیا۔ ان اضافہ اجرتوں پر یکم ؍ جولائی سے عمل کیا جائے گا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ یہ فیصلہ چلر فروشی کے افراط زر ذرائع صنعتی کارکنوں میں اضافہ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام چیف منسٹروں اور گورنروں کو ایک مکتوب روانہ کیا جائے گا تاکہ یکم ؍ جولائی سے 160 روپئے یومیہ اجرت دی جائے۔