نئی دہلی ۔ یکم ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت بہت جلد یکسان اجرتوں کا ڈھانچہ تشکیل دینے کیلئے گزٹ اعلامیہ جاری کرے گی تاکہ ملک بھر میں اجرتوں کے تفاوت کو دورکیا جاسکے۔ وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ وزارت لیبر کے قائم کردہ وزارتی گروپ نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے جس کی بناء پر ازسرنو اقل ترین اجرتیں متعین کی جائیں گی اور اس خصوص میں جلد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ وقفہ صفر کے دوران مسٹر دتاتریہ نے بتایا فی الحال اقل ترین اجرت یومیہ 137 روپئے ہے جوکہ 1996 میں مقرر کی گئی تھیں لیکن یہ نیشنل کمیشن آف رورل لیبر کی سفارش پر نئی اجرتیں متعین کی جائیگی اور مقامی حالت، معیار زندگی اور دیگر عوامل کو پیش نظر رکھا جائے گا۔