اقلیت کی نجات دہندہ خاتون نے ترنگا لہرایا

پٹنہ 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) شیل دیوی جنہوں نے مظفر پور کے حالیہ آتشزنی کے واقعہ میں اقلیتی فرقہ کے دس افراد کی جان بچائی تھی ۔ 66 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کانگریس کے مقامی دفتر پر ترنگا لہرایا ۔ کانگریس کے ریاستی ہیڈکواٹر صداقت آشرم پر صدر پردیش کانگریس اشوک چودھری اور دیگر قائدین بھی موجود تھے جبکہ شیل دیوی نے ترنگا لہرایا اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کا ان کو حاصل کردہ سپاس نامہ پڑھ کر سنایا ۔ انہیں ان کی بہادری پر 51 ہزار روپئے کا چیک بھی کانگریس کی جانب سے پیش کیاگیا ہے ۔