اقلیتی کمیشن کا اجلاس وقف اراضی پر کلکٹر سے رپورٹ طلب

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن محمد قمر الدین نے درگاہ حضرت ڈھولچی شاہؒ نامپلی کی اوقافی اراضی کے سلسلہ میں کلکٹر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کی ہے ۔ تحصیلدار نامپلی منڈل نے کمیشن کے روبرو پیش ہو کر اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جس اراضی پر قبضہ کیا گیا وہ سرکاری ریکارڈ کے حساب سے درگاہ کی ہے ۔ انہوں نے وقف اور ریونیو کے مشترکہ اراضی سروے کی تجویز پیش کی ۔ صدر نشین کمیشن نے اس سلسلہ میں کلکٹر کو مکتوب روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ مقدمہ کی آئندہ سماعت 22 جون کو مقرر کی گئی ۔ راجندر نگر کی ایک اراضی کے مقدمہ میں اے سی پی راجندر نگر کے چکرورتی نے کمیشن کے روبرو حاضر ہوئے اور تفصیلی رپورٹ کے لیے وقت مانگا ۔ اجلاس میں نائب صدر نشین بی شنکرلوکے اور ارکان ایم اے عظیم اور سریندر سنگھ نے شرکت کی ۔۔