حیدرآباد 7 جون (دکن نیوز) میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی نمائندگی پر حیدرآباد کے بعض اقلیتی کالجس میں انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے مسلم طلباء و طالبات سے برائے نام داخلہ فیس لینے سے اتفاق کیا ہے۔ سی ای سی، وکیشنل میں داخلوں کے لئے 3000/- روپئے سالانہ، ایم پی سی، بی پی سی کے لئے صرف 4000/- روپئے ادا کرکے داخلہ حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ کالجس کے نام اور دیگر تفصیلات کے لئے محمد برکت علی کوآرڈی نیٹر سے فون نمبر 9700088110 ، 9848445550 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ ان کالجس میں تیزی کے ساتھ داخلے جاری ہیں۔ عابڈس (بشیر باغ) نامپلی اور کنگ کوٹھی کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے والدین، طلباء محمد سرور کوآرڈی نیٹر سے فون نمبر 8801410653 پر ربط کریں۔ اُنھوں نے والدین سے خواہش کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے جلد از جلد اپنے بچوں کو جونیر و ووکیشنل کالجس میں رعایتی فیس پر داخلہ دلوائیں۔