حیدرآباد۔/18 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام اقلیتی طلبہ کیلئے
IELTS
اور
GRE
میں مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ ڈائرکٹر اسٹڈی سرکل پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ انٹر نیشنل انگلش لینگویج ٹسٹنگ سسٹم
IELTS
اور گریجویٹ ریکارڈ ایکزامنیشن GRE کیلئے حیدرآباد میں کوچنگ کا انتظام کیا جارہا ہے جس کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔21 اپریل تا 3 مئی درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ کلاسیس کا آغاز 7 مئی سے ہوگا جو اسٹڈی سرکل کے دفتر تیسری منزل، نظامیہ کامپلکس گن فاؤنڈری میں رہیں گی۔ امیدوار کو ڈگری امتحان میں کامیابی ضروری ہے۔ درخواست فارم کے ساتھ ایس ایس سی، انٹر اور ڈگری سرٹیفکیٹس کی کاپی کے علاوہ آدھار کارڈ کی کاپی اور پاسپورٹ سائز کی 2 فوٹوز پیش کرنا ہوگا۔ مزید تفصیلات فون نمبر23236113 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔