اقلیتی طلبہ کیلئے کل ایمسیٹ کونسلنگ پروگرام

حیدرآباد۔ 4 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسیٹ 2015ء کے میڈیکل اور انجینئرنگ میں رینک لانے کے بعد طلبہ اور سرپرست بے چین ہیں کہ ان کا داخلہ کس میں ہوگا، کونسا کورس بہتر رہے گا اور کونسلنگ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے ، کونسے سرٹیفکیٹ ضروری ہوتے ہیں۔ شیڈول کب آئے گا، ایسے بے شمار شکوک و شبہات دور کرنے اور کونسلنگ کے مکمل طریقہ کار سے واقف کروانے کیلئے ’’ایمسیٹ کونسلنگ پروگرام‘‘ کل ہفتہ 6 جون صبح 9:30 تا 12:30 بجے دن رائل ریجنسی گارڈن روبرو آصف نگر پٹرول پمپ، مہدی پٹنم روڈ پر رکھی گئی ہے۔ کنوینر ایمسیٹ پروفیسر این وی رمنا راؤ بھی مدعو ہیں۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے۔ میڈیکل زمرہ میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، وٹرنری سائنس، اگریکلچر، فارما ڈی، بائیو ٹیکنالوجی، بی فارمیسی اور انجینئرنگ زمرہ میں بی ای، بی ٹیک میں داخلے کیلئے ماہرین کا پیانل ہر طالب علم کو ان کے رینک کے مطابق کس میں داخلے ملے گا، بتائے گا۔ مائناریٹی سرٹیفکیٹ کی کاپی دی جائے گی اور کالجس کورسیس کیلئے دستیاب رہیں گے۔ کنوینرس ایم اے حمید، احمد بشیر الدین فاروقی، منظور احمد نے ایمسیٹ کامیاب یا ناکام طلبہ سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ہے۔