حیدرآباد۔/3اکٹوبر، ( سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کیلئے مرکزکی اسکالر شپ برائے 2018-19 کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ وزارت اقلیتی اُمور نے پری میٹرک کیلئے 15 اکٹوبر 2018 اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ میرٹ کی بنیاد پر اسکالر شپ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31اکٹوبر 2018 مقرر کی ہے۔ تمام اہل طلبہ نیشنل اسکالر شپس پورٹل حکومت ہند میں اپنی درخواستیں درج رجسٹر کراسکتے ہیں۔ ویب سائٹ www.scholarships.gov.inہے۔