حیدرآباد ۔ 4 جولائی (پریس نوٹ) مینجنگ ڈائرکٹر، ٹی ایس ایم ایف سی، حیدرآباد کے بموجب سال 2015-16ء کیلئے اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اور میرٹ کم مینس بیسڈ(حکومت ہند) کی اسکالر شپ کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ تمام اہل طلبہ نیشنل اسکالر شپ پورٹل Scholarships.gov.in پر اپنی درخواستیں رجسٹر کروائیں۔ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیم کیلئے فریش درخواست کے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے جبکہ تجدید کرنے والے امیدواروں کیلئے 15 نومبر ہے۔ میرٹ کم مینس بیسڈ اسکالر شپ اسکیم کیلئے تازہ درخواست کے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے جبکہ تجدید کرنے والے امیدواروں کیلئے آخری تاریخ 10 اکٹوبر رکھی گئی ہے۔ پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم کیلئے آخری تاریخ 31 جولائی ہے۔ تمام طلبہ کو سال 2015-16ء کیلئے صرف تازہ درخواست دینا ہوگا۔ درکار دستاویزات کے ساتھ طلبہ کو ان اداروں میں جہاں وہ تعلیم حاصل کررہے ہوں، متعلقہ ادارہ کی جانب سے درخواست کی آن لائن جانچ پڑتال کیلئے درخواست داخل کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ؍ اسٹیٹ آفسیس میں درخواستوں کی ہارڈ کاپیز داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طلبہ کو ممکنہ طور پر تمام درکار دستاویزات کو آن لائن اسکیان اور اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ تمام تازہ طلبہ کو تحصیلدار ؍ می سیوا کی جانب سے جاری کردہ انکم سرٹیفکیٹ داخل کرنا ہوگا۔ کسی معلومات کیلئے این ایس پی ہیلپ لائن 040-23120500 پر ربط کریں۔