اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپس کے لیے 80 کروڑ26 لاکھ کی اجرائی

حیدرآباد۔/6فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے اقلیتی طلبہ کے اسکالرشپ کے سلسلہ میں 80کروڑ 26لاکھ 63ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری فینانس ڈاکٹر ڈی سامبا سیوا راؤ نے آج احکامات جاری کئے۔ جی او کے مطابق پری میٹرک اسکالر شپ، پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اور مینس کم میرٹ اسکالر شپ کیلئے یہ بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ مالیاتی سال 2013-14میں مختص کردہ بجٹ کے علاوہ مرکزی حکومت کے بجٹ سے یہ رقم جاری کی گئی۔ حکومت نے سابق میں اس کے لئے 51کروڑ 8لاکھ 22ہزار روپئے پہلے ہی جاری کردیئے ہیں۔