پری میٹرک ‘ پوسٹ میٹرک و میرٹ کم مینس کیلئے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد 21 جولائی ( پریس نوٹ ) مرکزی حکومت کی اسکالرشپس کیلئے اقلیتی برادری کے طلبا و طالبات سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کیلئے پری میٹرک ( جماعت اول سے دہم تک ) پوسٹ میٹری ( گیارہویں جماعت سے پی ایچ ڈی تک ) اور میرٹ کم مینس ( حکومت ہند ) اسکالرشپس کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں جو سرکاری ‘ خانگی مسلمہ کالجس و اداروں مے تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔ میرٹ کم مینس اسکالرشپس انڈر گریجویٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ ‘ ٹکنیکل و پیشہ ورانہ کورسیس کیلئے ہے ۔ اہل امیدواروں کو یہ درخواستیں آن لائین نیشنل اسکالرشپ پورٹل schorlarships.gov.in پر داخل کرنی ہونگی ۔ پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کیلئے تازہ درخواستیں 30 ستمبر 2015 تک اور تجدید کیلئے 15 نومبر 2015 تک داخل کی جاسکتی ہیں۔ میرٹ کم مینس اسکالرشپس کیلئے تازہ درخواستیں 15 ستمبر تک اور تجدید کیلئے 10 اکٹوبر تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ پری میٹرک اسکالرشپس کیلئے تمام طلبا کو صرف تعالیمی سال 2015 – 16 کیلئے تازہ داخل کرنی ہونگی جس کی آحری تاریخ 31 جولائی ہے ۔ طلبا کو چاہئے کہ وہ پر کردہ درخواستیں ضروری دستاویزات کے ساتھ ان تعلیمی اداروں میں جہاں وہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں پیش کریں۔ تاکہ ان کی آن لائین جانچ ہوسکے ۔ ہارڈ کاپیز درخواستیں ضلع و ریاستی دفاتر میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ طلبا کو تمام ضروری دستاویزات اسکان کرکے آن لائین اپ لوڈ کرنے ہونگے ۔ تازہ درخواستوں کے ساتھ تحصیلدار و می سیوا سے حاصل انکم سرٹیفیکٹ پیش کرنے ہونگے ۔ چونکہ آن لائین درخواستوں کے قطعی ادخال کے بعد کسی تبدیلی یا ترمیم کی گنجائش نہیں ہے اسلئے طلبا کو احتیاط سے آن لائین درخواستیں رجسٹر کرنی چاہئیں۔ حکومت ہند کی اسکالر شپس اسکیم کے تحت اسکالرشپ کی منظوری ریاست کیلئے مختص کوٹہ کی بنیاد پر ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے ہیلپ لائین نمبر 040-23120500 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔