اقلیتی طبقات کو فینانس کارپوریشن سے قرض کیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد ۔ 25 فبروری (پریس نوٹ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقات کے ایسے اہل درخواست گذار جنہوں نے سال 2015-16ء خودروزگار اسکیم کے تحت بینک سے مربوط لون کیلئے زمرہ III یعنی یونٹ کے لاگت 2 لاکھ سے زائد تا 10 لاکھ کیلئے آن لائن درخواست دی ہے۔ ان کے DIP قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیلئے ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 28 فبروری کو 11 بجے دن میٹنگ ہال کلکٹریٹ کامپلکس حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔