اقلیتی خواتین کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت : ڈائرکٹر اقلیتی بہبود

حیدرآباد۔ یکم فروری (پریس نوٹ) جناب محمد جلال الدین اکبر ڈائریکٹر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کے بموجب حکومت کی جانب سے سال 2014-15ء کیلئے بینکرس انسٹیٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ (اے پی بی آئی آر ای ڈی) راجندر نگر حیدرآباد ساتویں کیمپس تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین کیلئے رہے گی جس کا آغاز 11 فروری سے ہوگا۔ کورس کی مدت 45 یوم ہے جس کا اختتام 28 مارچ کو ہوگا۔ کورس میں اڈوانسڈ ٹیلرنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ کیلئے ایس ایس سی یا اس سے زائد تعلیمی قابلیت اور حد عمر 18 تا 30 سال سال کے درمیان رہنا چاہئے۔ نشستوں کی تعداد 35 ہے۔ اسی طرح بیوٹی پارلر مینجمنٹ، ایس ایس سی یا اس سے زائد تعلیمی قابلیت، 18 تا 35 سال، 25 نشستیں، زردوزی ؍ ماگم ورکس، ایس ایس سی کامیاب یا ناکام، 18 تا 30 سال اور 20 نشستیں، ایم ایس آفس انٹرمیڈیٹ کامیاب یا اس سے زائد عمر 18 تا 30 سال، 35 نشستیں، پی سی ہارڈویر اینڈ لیاپ ٹاپ سرویسنگ انٹر کامیاب یا اس سے زائد 18 تا 30 سال عمر، جس کی نشستیں 20 ہیں۔ داخلے ’’پہلے آؤ پہلے پاؤ‘‘ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9705031112 یا 040-60026350 / 60026351 پر ربط کریں یا ویب سائیٹ www.apbired.org ملاحظہ کریں۔ ڈائریکٹر اقلیتی بہبود نے تعلیم یافتہ بیروزگار خواتین سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔