اقلیتی امیدواروں کو موبائیل سرویسنگ کی تربیت

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر اقلیتی بہبود تلنگانہ جناب ایم جے اکبر کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود بہ تعاون بینکرس انسٹی ٹیوٹ آف رورل اینڈ انٹر پرنیر شپ ڈیولپمنٹ ( اے پی بی آر ای ڈی ) راجندر نگر اقلیتی طبقہ کے 18 تا 30 سال عمر رکھنے والے امیدواروں کو ضامن روزگار کورس ’ موبائیل سرویسنگ ‘ کی تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔ جس میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے امیدوار داخلہ کے اہل ہیں ۔ پروگرام کی مدت ایک ماہ ہے جس کے لیے تعلیمی قابلیت ایس ایس سی کامیاب یا ناکام ہونا چاہئے ۔ داخلہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیا جائے گا اور ان تربیت امیدواروں کو مفت طعام کا انتظام رہے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی ٹیک ، ایم بی اے ، ایم سی اے یا پھر دیگر پیشہ وارانہ امیدوار داخلہ کے اہل نہیں رہیں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے اہل امیدواروں کو چاہئے کہ وہ ایس ایس سی کی اصل سند ، آدھار کے ساتھ زیراکس کاپیاں 14 مئی کو صبح 10-30 بجے سے گیارہویں منزل عمارت حج ہاوز نامپلی پر راست داخل کرنا چاہئے ۔ تربیت کا آغاز 22 مئی سے ہوگا ۔۔