حیدرآباد۔/25نومبر، ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ کے اقلیتی اہل امیدواروں سے گروپ Iا ور گروپ IIسرویسیس ؍ پولیس سب انسپکٹرس، پولیس کانسٹبلس مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ پروگرام میں داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب اسٹڈی سرکل کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اسکریننگ ٹسٹ میں محصلہ نشانات یا میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری نے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ یہ فری کوچنگ تلنگانہ میناریٹیز اسٹڈی سرکل، تیسری منزل جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو ایس بی ایچ گن فاؤنڈری حیدرآباد پر دی جائے گی۔ اہل امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آن لائن www.msc.telangana.gov.inیا شخصی طور پر یا ذریعہ پوسٹ 26نومبر تا 15ڈسمبر درخواستیں داخل کریں۔ مزید تفصیلات مذکورہ ویب سائٹ پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔