شی ٹیم کے ارکان و اکیڈیمک کوآرڈینٹرس کی شرکت
حیدرآباد۔یکم ڈسمبر (سیاست نیوز) اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے زیر اہتمام گرل چائلڈ ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے پرواز کے عنوان سے تین روزہ خصوصی ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا اس ورک شاپ میں شی ٹیم کے ارکان، مختلف اقامتی اسکولوں کے پرنسپلس اور اکیڈیمک کوآرڈینیٹر نے شرکت کی۔ مس عرشیہ ایوب اور مس نجمہ ثنائی (میاپ فائونڈیشن) نے ورک شاپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا۔ اس ورک شاپ میں جن اہم شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ان میں خود آگہی، بہتر رابطہ کی صلاحیت اور مسائل کی یکسوئی کیلئے بہتر تعلقات بحال رکھنے جیسے امور شامل ہیں۔ مائی چوائس فائونڈیشن کی ٹیم نے جنسی ہراسانی اور طلبہ میں شعور بیداری جیسے امور پر رہنمائی کی۔ گرل چائڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تمام گرلز اقامتی اسکولس کا احاطہ کرنے کی تجویز ہے۔ شی ٹیم نے گرلز اسکولوں میں اس طرح کے ورک شاپس کا آغاز کردیا ہے۔ سکریٹری اقامتی اسکولس سوسائٹی بی شفیع اللہ نے ورک شاپ کے شرکاء اور این جی اوز سے اظہار تشکر کیا۔