حیدرآباد۔16مئی ( پریس نوٹ ) اقلیتی اقامتی اسکولس کی پانچویں ‘چھٹویں اور ساتویں جماعتوں میں داخلوں کیلئے مستحق طلبہ کے درخواستوں کے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 23مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ تمام مستحق اقلیتی طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ 23مئی یا اس سے قبل tmreis.telangana.gov.in ویب سائٹ پر اپنی درخواستوں کے رجسٹریشن کریں ۔تلنگانہ میں اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو موثر تعلیم کی فراہمی کیلئے یہ سہولت دی گئی ہے ۔