اقلیتوں کی ترقی کے بغیرملک کی ترقی ممکن نہیں

قومی صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹرجئے پرکاش نارائین اورامیدوارحلقہ اسمبلی صنعت نگر ہیماپراوین کا خطاب

حیدرآباد/19اپریل (سیاست نیوز)لوک ستہ پارٹی کے صدرجئے پرکاش نارائین کا کہناہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔جئے پرکاش نارائین نے کہا کہ لوک ستہ پارٹی اقلیتوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کریگی۔ڈاکٹر جئے پرکاش نارائین ،امیر پیٹ کی ایک ہوٹل میں منعقد ہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر لوک ستہ پارٹی لیڈر و صنعت نگرحلقہ اسمبلی سے لو ک ستہ امیدوار ہیما پراوین نے بھی خطا ب کیا۔ہیماپراوین نے کہا کہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں اقلیتوں کی ترقی کے لئے لو ک ستہ پارٹی جدوجہد کریگی۔ ہیماپراوین نے رائے دہندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے حسب ضرورت سی سی ٹی وی کمرے لگائے جائیں گے۔ صنعت نگر حلقہ اسمبلی کے علاقے اولڈ کسٹم بستی بیگم پیٹ میں مسلم قبرستان کے قیا م کے لئے ممکنہ کوششیں کی جائیگی۔ہیماپراوین نے کہا کہ صنعت نگر میں آلودگی پرقابوپانے اور سلم علاقوں میں رہنے والے بے گھر غریب عوام کو مکانات فراہم کیے جائیں گے ۔امیرپیٹ میں منعقدہ اس پروگرام میں لوک ستہ کے اسمبلی اور لوک سبھا امیدواروں نے رائے دہند وں سے ملاقات کی ۔ لوک ستہ امیدواروں نے رائے ہندوںکے سوالات کے جوابات ت بھی دیئے۔