اقلیتوں کی آبادی والے علاقوں میں ہمہ جہتی ترقیاتی پروگرام

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے تین اضلاع میں اقلیتی قابل لحاظ آبادی والے علاقوں میں ہمہ جہتی ترقیاتی پروگراموں پر عمل آوری کیلئے تین کروڑ 37 لاکھ 63 ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ نے جی او آر ٹی 2209 جاری کیا ۔ جی او کے مطابق مالیاتی سال 2015-16 ء کے تحت عادل آباد ، نظام آباد اور رنگا ریڈی میں اس اسکیم کے تحت اقلیتوں میں مختلف ترقیاتی پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے تعاون سے اس اسکیم پر عمل آوری کی جاتی ہے۔ جاریہ سال اس اسکیم کیلئے 105 کروڑ روپئے کی گنجائش رکھی گئی تھی جس میں سے 3 کر وڑ 37 لاکھ 63 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ مزید 101 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار کی اجرائی باقی ہے۔ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی اس اسکیم کے تحت عمل آوری کی جائے گی ۔ مرکز نے ملک بھر میں زائد اقلیتی آبادی والے علاقوں میں مختلف ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر عمل آوری کیلئے یہ اسکیم تیار کی۔