اقلیتوں کیلئے یونیورسٹی کی کوئی تجویز نہیں :حکومت

نئی دہلی ۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت فروغ انسانی وسائل نے آج پارلیمنٹ کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کیلئے یونیورسٹی کے قیام کی کوئی تجویز نہیں ہیں ۔ راجیہ سبھا کو لکھے گئے ایک تحریری سوال کے جواب میں وزیر فروغ انسانی وسائل ستیہ پال سنگھ نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے یونیورسٹی کے قیام کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت کو مطلع کیا گیا تھا کہ اقلیتی اُمور کی وزارت میں مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعہ ایک کمیٹی تشکیل دی ہیں ‘ تاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں موجود تعلیمی اداروں کو جدید بنانے کے اقدامات کئے جائیں ۔ اس کمیٹی کی جانب سے ایک سفارش کی گئی ہیکہ ملک میں قومی سطح کے پانچ تعلیمی مراکز قائم کئے جانے چاہیئے ۔