اقلیتوں کو قومی دھارے میںشامل کرنے کی مساعی:گورنر یو پی

لکھنؤ۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے آج کہا کہ وہ اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے مختلف اقدامات پر عمل کرنے کوشش کررہی ہے۔ یوپی گورنر بی ایل جوشی نے آج یہ بات کہی۔ بی ایل جوشی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتوں کو سماجی دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی جس میں سچر کمیٹی کی سفارشات کے مطابق ہمہ جہتی ترقیاتی اقدامات کو روبہ عمل لانا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ مختلف فلاحی پروگرامس کے تحت اقلیتوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 30 محکمہ جات کے جملہ 85 اسکیمات پر انتخاب کیا گیا ہے جس میں سے مذکورہ کمیونٹی کے 20% حصہ کو اس اسکیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔

راج ٹھاکرے کی کمشنر سے ملاقات
ممبئی۔ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے نے آج نئے پولیس کمشنر راکیش ماریا سے ان کے دفتر پر ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ راج ٹھاکرے جو پچھلے ہفتہ ٹول ٹیکس کے خلاف ریاستی سطح پر ہونے والے احتجاج کی قیادت کی تھی ، نے آج خیرسگالی طور پر نئے تقرر کردہ پولیس کمشنر سے ملاقات کی۔ ڈپٹی پولیس کمشنر کے ترجمان مہیش پاٹل نے بھی کہا کہ ٹھاکرے کی جانب سے یہ خیرسگالی ملاقات تھی۔ واضح رہے کہ راکیش ماریا نے اتوار کے روز نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے۔