اقلیتوں کو قرض کی منظوری میں کمی پر کھادی بورڈ سے رپورٹ طلبی

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی کے اقلیتی کمیشن نے کھادی گرام ادیوگ بورڈ سے اس مسئلہ پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے کہ اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو کس لیے ایک بھی قرض جاری نہیں کیا گیا ۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر نشین ظفر الاسلام خاں نے کہا کہ دہلی کھادی گرام ادیوگ بورڈ کے مطابق گزشتہ دو سال کے دوران اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے پیش کردہ 38 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ، جن کے منجملہ 37 مسترد کردی گئیں۔ ظفر الاسلام خاں نے کہا: ’’ہمیں بتایا کہ 2016 ء میں صرف ایک درخواست مسترد کی گئی تھی۔ 2017ء میں 37 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن کے منجملہ ایک قبول کی گئی ‘‘۔