اقلیتوں پر حملہ، فرقہ پرستوں کی نفرت انگیز مہم کا نتیجہ: آرچ بشپ دہلی

نئی دہلی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے آرچ بشپ انیل جے ٹی کوٹو نے حکام سے مطالبہ کیا کہ امن اور ہم آہنگی کی برقراری پر فی الفوری کارروائی کی جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں مذہبی گروپوں کے رہنماوں کے ناپسندیدہ ریمارکس اور سیاسی لیڈروں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے اقلیتوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں اور نہ صرف منافرت پھیل رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے کے عقائد پر شک و شبہ پیدا ہورہا ہے ۔