حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل سابق ریاستی وزیر مسٹر محمد علی شبیر کے حامیوں نے ان کی قیامگاہ پہنچ کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کیا اور جشن منایا۔ صدرنشین سیٹ ون مسٹر محمد مقصود احمد سابق صدرنشین اسٹیٹ وقف بورڈ، مولانا غلام افضل بیابانی (خسرو پاشاہ) سکریٹریز پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر سید یوسف ہاشمی، مسٹر ایس کے افضل الدین، مسٹر محمد جاوید ڈپٹی میئر مسٹر راجکمار کانگریس کے کارپوریٹر مسٹر ایس محمد جاوید حسین کانگریس کے قائدین مسرس عتیق الرحمن خرم، خواجہ ذاکر الدین،ایم ایم بیگ، شیخ عبداللہ سہیل، سید شوکت سلیم، نظام الدین ، وینکٹ کے علاوہ دونوں شہروں کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع بالخصوص کاماریڈی کے کانگریس قائدین نے ان کی قیامگاہ پہنچ کر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ کانگریس کے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر آتشبازی کی اور بیانڈ باجہ بجاتے ہوئے جشن منایا گیا۔ مسٹر محمد علی شبیر نے اس موقع پر حامیوں کے ساتھ کیک کاٹا اور انہیں شخصی طور پر ملاقات کرتے ہوئے اور ٹیلیفون پر مبارکباد دینے والوں سے اظہارتشکر کیا اور کہا کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی اور بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ مسلمانوںکے جائز حقوق کو منوانے کیلئے کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اقلیتوں کی ترقی بالخصوص مسلم تحفظات کے علاوہ طلبہ کو اسکالر شپس اور فیس ریمبرسمنٹ فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرچکے ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی طبقات کے طرز پر اقلیتوں کو سب پلان فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ پارٹی صدر مسز سونیا گاندھی کے بشمول کانگریس کے اعلیٰ قائدین سے نمائندگی کرچکے ہیں۔