حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ دلت بستی میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ کارتیک جو پیشہ سے مزدور دلت بستی بدویل کا ساکن 29 ستمبر کو حالت نشہ میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس راجندر نگر ذرائع کے مطابق کارتیک شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔