نئی دہلی۔یکم اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے کہا ہے کہ جملہ 50 سائبر حملوں کے واقعات سے 19 اقتصادی ادارے متاثر ہوئے ہیں جو 2016 سے جون 2017 تک پیش آئے ہیں۔ مرکزی وزیر ہنس راج گنگا رام اہیر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا موجودہ ڈیجیٹل دور میں بینکنگ اور دیگر کیاش لیس نیٹ ورک پر کوئی سائبر حملے پیش آئے ہیں۔ حکومت نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000روپئے کی کرنسی نوٹوں کا چلن بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی اطلاع کے مطابق نومبر سے جون 2017 کی مدت کے دوران 50 واقعات نے 19 تنظیموں اور اداروں کو متاثر کیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا بینکوں کی سائبر سیکورٹی کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کرتا ہے۔