نئی دہلی۔ 30جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل (متحدہ) کے باغی لیڈر شرد یادو نے اقتصادی سروے کو ‘کاغذ کی بربادی’ قرار دیتے ہوئے آج سوال کیا کہ کیا حکومت نے اس میں بیرون ممالک میں جمع کالا دھن واپس لانے کا کوئی ذکر کیا ہے ۔مسٹر یادو نے یہاں کہا کہ ایسے وقت میں جب کسان مر رہے ہیں، مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقہ اور غریب طبقہ پریشان ہے اور محروم طبقہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہا ہے ۔ تعلیمی اور آئینی اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ، اقتصادی سروے ‘کاغذ کی بربادی’ اور ‘بیکار کا عمل ‘ ہے ۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف پارلیمنٹ میں کل پیش کردہ اقتصادی سروے 2017-18 ء پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ آئی ٹی کے میدان میں تک روزگار کے مواقع میں تیزی سے کمی آئی ہے ۔