اقتصادی بحران : روس کے دفاعی اخراجات میں کمی ؟

ماسکو۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس موجودہ اقتصادی بحران کی وجہ سے آئندہ تین برسوں میں قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلق اخراجات میں کمی کرے گا۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کے سکیورٹی اور انسداد بدعنوانی کمیٹی کے نائب سربراہ ارنیسٹ والیو نے کل کہا کہ قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے کاموں کے لئے پاس کئے جانے والے بجٹ میں تھوڑی کٹوتی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سال ملک کے دفاعی اخراجات مجموعی گھریلو پیداوار کا 2.3فیصد رہیں گے جبکہ آئندہ سال یہ 2.2فیصد ،2018میں دو فیصد اور 2019میں 1.9فیصد رہیں گے حالانکہ فوجیوں کی تنخواہ میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔