ممبئی 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی کی ایک مقامی عدالت کے مجسٹریٹ نے اقبال کاسکر کو 20 فبروری تک عدالتی تحویل میں دے دیا۔ داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر اور اس کے ساتھی کی جبری وصولی مقدمہ میں گرفتاری کے بعد ایک اور شخص کو اس کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کاسکر اور اس کے ساتھی شبیر شیخ کو منگل کے دن گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ایک تیسرے ملزم آصف چونا والا کو آج گرفتار کیا گیا ہے ۔ کاسکر اور اس کے ساتھی شبیر شیخ کو جے جے مارگ پولیس نے گرفتار کیا تھا اور یہ ابھی پولیس تحویل میں ہیں۔ پولیس کے بموجب آصف چونا والا کو گرفتار کرنے سے قبل اس سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی ۔ پیر کی رات اس کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جبکہ ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سلیم شیخ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی ۔