اقامتی اسکولس کے طلبا میں بلانکٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد 28 نومبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ آج فیصلہ کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے اقامتی اسکولس کے طلبا میں بلانکٹس تقسیم کئے جائیں گے کیونکہ ریاست میں موسم سرد ہے ۔ حکومت نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ یہ فیصلہ سرد موسم اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید کمی آئیگی ۔ ریاست میں کچھ مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 10 تا 15 ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان طلبا میں 15 ڈسمبر سے قبل بلانکٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلانکٹس زائد از ایک لاکھ طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے ۔