افواہوں سے خبردار رہنے پولیس کی عوام کو ہدایت زدوکوب کے ذریعہ ہلاکت

دھولے(مہاراشٹرا)۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ اتوار کے زدوکوب کے ذریعہ ہلاک کردینے کے واقعات کے پس منظر میں ضلعی پولیس نے مقامی عوام کو افواہوں کے بارے میں خبردار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے مہم شروع کی ہے۔ پولیس نے چار کوتوالوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ افواہوں پر یقین نہ کرنے کا پیغام عوام تک پہنچایا جاسکے۔ ایس پی ایم رام کمار نے کہا کہ شہریوں میں ورقیے بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔ ضلع دھولے کے 1800 سے زیادہ دیہاتوں میں عوام کو واقفیت فراہم کرنے کے لیے ورقیوں کی تقسیم کے علاوہ روزناموں سے بھی ربط پیدا کیا جارہا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ پولیس کے ارکان عملہ مقامی قائدین سے بھی عوام کا شعور بیدار کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقامی کوتوالوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔