افغان ۔ طالبان قائدین کی چین میں خفیہ ملاقات

واشنگٹن ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک قاصد امن نے گذشتہ ہفتہ چین میں طالبان قائدین سے بات چیت کی جہاں اس وقت چینی عہدیدار اور پاکستان کی آئی ایس آئی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ دی وال اسٹریٹ حبرئل کے مطابق کہ طالبان سے بات چیت دراصل چین کی ایماء پر کی گئی تھی کیونکہ حالیہ دنوں میں چین نے افغان عہدیداروں اور طالبان کے درمیان بات چیت کیلئے ثالثی کے فرائض انجام دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد آئی ایس آئی نے اس پیشرفت کی مزید حوصلہ افزائی کی۔ اس نوعیت کی ملاقات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرے گی۔ 19 اور 20 مئی کو ارومگی میں یہ ملاقات ہوئی جو چین کے مغربی علاقہ ژنجیانگ کا دارالخلافہ ہے۔ بات چیت کے کیا نتائج سامنے آئے ہیں اس کیلئے فوری طور پر چینی اور پاکستانی عہدیداروں سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا۔