اسلام آباد ۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان حکومت اور طالبان کے پہلے براہ راست مذاکرات مارچ کے پہلے ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے ، پاکستان نے اسلام آباد میں میزبانی کی پیشکش بھی کر دی۔ افغان مفاہمتی عمل پر 4 ملکی رابطہ گروپ کا چوتھا اجلاس کابل میں ہوا،پاکستان، افغانستان، چین اور امریکہ کے نمائندوں نے افغان امن عمل کے روڈ میاپ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور امن و مصالحت کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اعلامیہ کے مطابق رابطہ گروپ نے تمام افغان طالبان اور دیگر گروہوں کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی ہے ، افغان حکومت اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کا پہلا دور مارچ کے پہلے ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے،پاکستان نے ان مذاکرات کی اسلام آباد میں میزبانی کرنے کی پیشکش کی ہے۔