جلال آباد ۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ کے خودساختہ جنگجوؤں نے پہلی بار پولیس چوکیوں پر مشرقی افغانستان میں حملے کئے ۔ 8تا 10پولیس چوکیوں پر حملہ کا آج علی الصبح آغاز ہوا ۔ صوبہ ننگرہار کے گورنر نے کہا کہ کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ہم آہنگی کے ساتھ پولیس چوکیوں پر حملہ کیا ہے ۔ شہر آچین میں اس حملہ سے توثیق ہوتی ہے کہ مشرقی افغانستان کے سرحدی پولیس کمانڈر محمد ایوب حسین قیل نے بھی اس اطلاع کی توثیق کی ہے ۔ ایک دن قبل اقوام متحدہ نے انتباہ دیا تھا کہ دولت اسلامیہ افغانستان میں اپنے قدم جما رہا ہے اس کے کچھ حامی پیدا ہوگئے ہیں اور اس نے افغانستان کے 34صوبوں سے کم از کم 25 افراد کا دولت اسلامیہ میں تقرر کیا ہے ۔ افغان فوج نے اقوام متحدہ کے تحدیدات کے نگرانکاروں سے کہا کہ طالبان شورش پسندوں کا 10فیصد دولت اسلامیہ کے ہمدردوں پر مشتمل ہیں ۔ جہادی گروپ افغانستان میں اپنے قدم جمانے اور طالبان کو چیلنج کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔