کابل۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ملک میں مقیم افغان پناہ گزینوں کے قیام کی آخری تاریخ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔یو این ایچ سی آر کے ذرائع کے مطابق اب ان پناہ گزینوں کو 31 دسمبر 2016 ء تک پاکستان میں رہنے کی اجازت ہوگی۔پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو قیام کی اجازت 30 جون 2016 کو ختم ہو رہی تھی۔پاکستان میں اس وقت لگ بھگ 16 لاکھ رجسٹرڈ افغان پناہ گزین آباد ہیں لیکن اتنی ہی تعداد میں غیر رجسٹرڈ پناہ گزین بھی یہاں رہ رہے ہیں اور یہ افراد کیمپوں کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی رہائش پذیر ہیں۔